امریکا کا لیبیا کے شہر بن غازی میں فوجی کارروائی پر غور

امریکا نے کہا ہے کہ وہ لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوجی کاروائی کرنے پر غور کررہا ہے۔

لیبیا میں امریکی فوجی حکام کے مطابق بن غازی میں ان لوگوں کے خلاف فوجی کاروائی ہو سکتی ہے جنہوں نے بن غازی میں گیارہ ستمبر کو امریکی  سفارت خانے  پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں امریکی سفیر کرسٹو فر اسٹیونز سمیت امریکی سفارتخانے کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق امریکی سفیر کے قتل کیخلاف فوجی کاروائی حملہ کرنے والے انتہا پسندوں کے خلاف کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store