میانمار کے صدر تھین سین نے ایک حکم نامہ کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں پر ملک میں اسلامی تعاون تنظیم کے دفاتر کھولنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں او آئی سی کے دفاتر کھولنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ ملک کی عوام اس کی خواہش نہیں رکھتی۔ واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے تھے۔ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا، ان کی املاک جلائی گئی تھی جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی۔