انڈونیشیا کے بالی بم دھماکوں کو10 دس سال مکمل ہوگئے،،آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ، سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما نے یادگاری تقریب میں شرکت کی۔
بالی میں یادگاری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم گیلارڈ نے کہا کہ دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے ، انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے عوام مزید نزدیک آئے ہیں، اس موقع پر آسٹریلوی سابق وزیراعظم جان ہوورڈ اور اپوزیشن رہنماٹونی ایبٹ بھی موجود تھے۔ سیکڑوں افراد نے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ بالی بم دھماکوں میں دو سو سے زائد افراد کی ہلاک ہوئے۔جن میں 88 آسٹریلوی تھے،انڈونیشیادھماکوں کا ذمہ دار انتہا پسند مذہبی جماعت جماعة اسلامیہ کو قرار دیتی ہے۔