موریطانیہ کے صدر محمد اولد عبدالعزیز فوجی اہل کار کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ صدارتی قافلے پرفوجی یونٹ نے غلطی سے گولی چلائی، جس کے باعث صدر معمولی زخمی ہوئے۔
موریطانیہ کے وزیرمواصلات Hamdi Ould Mahjoub کا کہنا ہے کہ صدرمحمد اولد عبدالعزیزکو دارالحکومت نواچکوٹ کی ملٹری اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت اب بہتر ہے، وزیرمواصلات کا کہنا ہے کہ صدارتی قافلے دارالحکومت نواچکوٹ واپس آرہا تھا تو راستے میں فوجی یونٹ کے اہل کار کی جانب سے غلطی سے فائرکیا، جس کے باعث صدرمعمولی زخمی ہوگئے۔اپوزیشن اراکین نے سابق جرنیل پربدانتظامی اور استبدادی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق جرنیل انتخابات سے قبل ہونے والے معاعدے کی پاسداری نہیں کررہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صدر پرحملے کے حوالے سے سکیورٹی حکام نے پہلے بتایا تھا کہ موٹرسائیکل سوار مسلح شخص نے فائرکیا ،جس سے صدر زخمی ہوگئے۔