بحرین: حکومت مخالف مظاہرے, خواتین سمیت دس افراد گرفتار
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارلحکومت مناما میں ہونے والے مظاہرے  کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیئے اور ہینڈ گرینیڈ بھی استعمال کیئے ۔ مظاہرین ملک میں جمہوریت کا نفاز کا مطالبہ کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ بحرین میں گزشتہ برس سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سیکیورٹی فورسز  سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر چکی ہیں۔