اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مندوبین میں تلخ کلامی

اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرکےحوالےسے پاک بھارت مندوبین کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

پاکستان کے نائب مستقل مندوب رضا بشیر تارڑ نے اقوام متحدہ کےاجلاس میں مسئلہ کشمیرکےحل پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کئی دہائیوں سے چلے آ رہے اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرے۔ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کا پر امن طریقے سے حل عالمی امن کا سبب بنے گا۔ مسئلہ کشمیرکو زور دار انداز میں اٹھانے پر پاکستانی اور بھارتی مندوبین میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بھارتی مندوب نے پرانا راگ الاپتے ہوئے اس موقع پر کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، وہ پاکستان کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store