تل ابیب…اسرائیل پر پرواز کرنے والے ڈرون کو مار گرایا گیاتاہم تل ابیب تاحال یہ معلوم نہیں کرسکا کہ ڈرون کس نے بھیجا تھا اور اس کے مقاصد کیا تھے۔
ڈرون فلسطین کی غزہ پٹی پر دیکھا گیا تھا جو تیزی سے اسرائیل کی جانب بڑھ رہاتھا۔اسرائیلی فوج کاکہناہے کہ ڈرون کو شناخت کرکے طیاروں کو الرٹ کردیاگیاتھا جنہوں نے اسے فضا میں ہی مارگرایا۔ڈرون میں دھماکاخیزمواد یا میزائل نہیں تھا۔ اسرائیلی میڈیاکادعویٰ ہے کہ ڈرون لبنان سے آیا تھا تاہم ملبہ تلاش کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔