قائم مقام امریکی سفیر رچرڈ ہوک لینڈ کا کہنا ہے کہ گستاخانہ فلم سے کوئی تعلق نہیں، بے ہودہ لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی سفیر رچرڈ ہوک لینڈ نے کہا کہ صدر اوباما توہین آمیز فلم کی مذمت کر چکے ہیں۔ امریکی عوام بھی ایسے اقدامات کی مخالفت کرتی ہے۔ قائم مقام امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جذبات کیسے بھی ہوں اس کا اظہار پُرامن طریقے سے ہونا چاہیے۔ توہین آمیز فلم جیسے واقعات کے ساتھ قانون کے ذریعے نمٹا جائے۔ رچرڈ ہوک لینڈ نے کہا کہ وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا بیان نامناسب ہے، کس شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔