حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں 330 ترک فوجیوں کو قید

ترکی کی ایک عدالت نے تین سابق جرنیلوں سمیت تین سو تیس فوجیوں کو وزیراعظم رجب طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزائے قید سزا جبکہ چونتیس کو بری کر دیا ہے۔

عدالت نے تینوں جرنیلوں کو ابتدائی طور پر عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں بیس برس کر دیا گیا۔دو ہزار آٹھ میں سیکڑوں افسروں کو وزیراعظم طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔تمام ملزموں نے الزامات ماننے سے انکار کیا تھا۔ ترک فوج انیس سو ساٹھ سے انیس سو اسّی کے درمیان تین بار حکومتوں کا تختہ الٹ چکی ہے ۔

install suchtv android app on google app store