نیوزی لینڈ بحریہ کو امریکی بندرگاہوں پر آمد کی پابندی ختم

امریکہ نے 1980ء کی دہائی سے نیوزی لینڈ بحریہ کے بحری جہازوں پر امریکی بندرگاہوں یا اڈوں پر آمد پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔

یہ بات وزیر دفاع لیون پینیٹا نے جمعہ کو آکلینڈ کے دورہ میں کہی۔ پینیٹا نے کہا کہ پالیسی میں تبدیلی دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی تعاون بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت امریکی وزیر دفاع کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ امریکہ اور دنیا بھر میں محکمہ دفاع یا کوسٹ گارڈ کی تنصیبات تک انفرادی دوروں کی اجازت دے سکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store