امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا امریکا پاکستان کی انسداد دہشت گردی اور تجارت کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں۔ جیسے کہ قیمتی معدنیات اور ہائیڈرو کاربنز کو تلاش کرنے کے منتظر ہیں ۔
مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ پُرعزم کاروباری شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے جو دونوں ملکوں کے لیے خوشحال مستقبل کی راہیں ہموار کرے گا۔