یو کرائن میں ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت پارٹی آف ریجنز نے نتائج کے سرکاری اعلان سے قبل ہی فتح کا دعویٰ کر دیا ہے۔ نتائج کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔
الیکشن میں حکمران جماعت کی جیت کا اعلان موجودہ وزیراعظم میکولا آزاروف نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حتمی نتائج ابھی آنے باقی ہیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ پارٹی آف ریجنز نے انتخابی معرکے میں فتح حاصل کر لی ہے۔ میکولا آزاروف نے کہا کہ شاہد ہماری کامیابی ان لوگوں کو نظر نہ آ رہی ہو جو ہمیں انتخابات میں شکست دینا چاہتے تھے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم انتخابی معرکہ سر کر چکے ہیں۔ دوسری جانب حکمران جماعت کے کارکنوں اور حامیوں نے سرکاری نتائج آنے سے قبل ہی ملک بھر میں فتح کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم میکولا آزاروف نے حتمی نتائج آنے کے بعد ملک میں مخلوط حکومت کے قیام کا بھی عندیہ دیا ہے۔