عراق کا شہر بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، مختلف واقعات میں بارہ افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کے شمالی علاقے میں بارود سے بھری ایک کار دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ دو سو زخمی ہو گئے۔ شہر میں ہونے والے دیگر پرتشدد واقعات اور دھماکوں میں دو افراد ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ہونے والے کار بم دھماکے میں بھی چالیس سے زائد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔