سلمان خورشید نے نئے بھارتی وزیرخارجہ کے عہدے کاحلف اٹھا لیا،انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔
عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے پاکستان اور چین ان کی پہلی ترجیح ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بھارت کے قریب ترین ہمسائے ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات اہمیت رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان خورشید نے کہا کہ وہ امورِ خارجہ کے حوالے سے موثر حکمت عملی ترتیب دیں گے۔