امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے حالیہ صدارتی انتخابات کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا، ان کی نظریں دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات پر ہیں۔
امریکی اخبار کو انٹرویو میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ جنوری میں عہدہ چھوڑنے کے منصوبے پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی حلف کے فوراً بعد ہی استعفیٰ دینا چاہتی ہیں لیکن امریکی صدر کی انتخابی مصروفیات کی وجہ سے ابھی تک اس معاملے میں گفتگو نہیں ہوسکی۔ ہلیری کہتی ہیں کہ وہ اب اس عہدے پر زیادہ دیر نہیں رہنا چاہتیں لیکن وہ اپنی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن کی نظریں اب صدارت پر ہیں اور انہیں دو ہزار سولہ کے لئے مضبوط ڈیموکریٹ امیدوار تصور کیا جاتا ہے