سمندری طوفان سینڈی کے باعث امریکا کی نوریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
نیویارک میں سمندری طوفان سینڈی کے باعث اقوام متحدہ اور اسٹاک ایکس چینج کے دفاتر بھی بند رہیں گے، ستائیس سالوں میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار بند رہے گا، نیویارک ، واشنگٹن اورفلیاڈلفیا میں ٹرانسپورٹ کے سب سے بڑے نظام سب وے اسٹیشنز بھی بند کردیئے گئے ہیں ، جس سے ایک کروڑ سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ سمندری طوفان سینڈی کے باعث امریکی شہر فیلادلفیا میں ٹرانسپورٹ سروس بند کردی گئی۔سمندری طوفان نے امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کو بھی متاثر کیا ہے اور امریکی صدر بارک اوباما نے سمندری طوفان کے پیش نظر امریکی ریاست اوہائیو میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی منسوخ کردی۔اُدھر امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے، اُن کا کہناہے کہ سینڈی طوفان کے باعث مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، سمندری طوفان سینڈی بہت بڑا طوفان ہے، ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔