بحرین میں الخلیفہ خاندان کی ظالم حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا.
دارالحکومت مناما میں حکومت کے خلاف مظاہرے میں سینکڑوں لوگ شریک تھے اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اوربینرز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے اورگرفتارکارکنوں کی رہائی کے مطالبات درج تھے جبکہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے مستعفی ہوکر انتخابات کا اعلان کرے اس دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کے شیل فائر کیے اورلاٹھی چارج کیا جس سے درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت مناما سمیت اطراف کے شہروں میں سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔