برما میں نسلی فسادات کی لہر نے سب کچھ تباہ کرکے رکھ دیا ، عید کےموقع پر ہزاروں مسلمان بے سرو سامانی کی زندگی گزار نے مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار اشوک نگم کے مطابق ملک کے مغربی علاقے رخائن میں تازہ نسلی تشدد کے باعث بائیس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں جس میں سب سے بڑی تعداد روہنگیا مسلمانوں کی ہے، ایک خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے سرکاری اعداد و شمار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے رخائن میں بودھ آبادی اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کی وجہ سے بائیس ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جبکہ ساڑھے چار ہزار سے زائد مکانات کو آگ لگائی گئی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بے گھر ہونےو الے افراد میں سب سے بڑی تعداد مسلمانوں کی ہے اور اس میں مزید اضافہ کی بھی توقع ہے۔