عید الاضحی: محمود احمدی نژاد کی مسلم امہ کو مبارکباد

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے عید الاضحی کے موقع پر مسلم امہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی ہے۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین اوگلو سمیت مسلم دنیا کے دیگر رہنمائوں کو خطوط لکھ کر انھیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان قریبی تعاون دنیا بھر میں امن و استحکام اور پائیدار انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ احمدی نژاد نے  کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کو اپنے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے

install suchtv android app on google app store