افغانستان کے شمالی علاقے فریاب میں نماز عید کے اجتماع میں خود کش حملے میں اکتالیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے.
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے فریاب میں خود کش حملہ آور نے نماز عید کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکتالیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے مطابق شہر کی مرکزی مسجد میں جیسے ہی نماز عید ختم ہوئی تو خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے بعد علاقے میں دھواں کے بادل چھا گئے۔ حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔