پاکستان میں سیلاب, اقوام متحدہ نےامداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد کو خوراک اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے امداد کی اپیل کی ہے

اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نیسرکی نے پریس بریفنگ میں کہا ہےکہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے مزید فنڈز درکار ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کو سات لاکھ افراد کو دو ماہ تک غذا فراہم کرنے کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالر چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کا سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے بری طرح متاثرہ سات اضلاع میں تیرہ لاکھ افراد کو خوراک ، پانی ، رہائش اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تقریباً ایک کروڑ ڈالر مختص کرچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store