سعودی عرب ،مشرق وسطی سمیت یورپ کے کئی ممالک میں آج عید الاضحیٰ روایتی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔
سعودی عرب میں نماز عید کے سب بڑے اجتماعات مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدنیہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے،جہاں عازمین حج سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، افغانستان، مشرقی اور وسطی ایشیائی ممالک، چین، روس، افریقی اور یورپی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔ فلپائن میں مسلمانوں نے دارالحکومت منیلا کے سب سے بڑے رزال پارک میں نماز عید ادا کی ۔ جہاں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ نمازکی ادائیگی کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی مطابق جانوروں کی قربانی کی