ایران کے دارالحکومت تہران میں میڈیا ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت مختلف ملکوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے
میڈیا ایگزیبیشن کا مقصد مختلف ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے اداروں کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے اس نمائش میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے ملکوں کے علاوہ عرب ممالک کے نمائندے بھی شریک تھے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔