ممتاز مصنف علی مسفری کا انٹرویو: یمن امریکن فوجی اڈے کی حیثیت اختیار کرچکا ہے

علی مسفری نے کہا کہ یمن میں موجود امریکی سفیر حکومت کوتمام فیصلوں میں مشورے دیتے ہیں اوران کے حکم کے خلاف ملک میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا اوریمن امریکی فوجی اڈا بن چکا ہے

جہاں امریکہ کے مفادات کا تحفظ کیے جانے کا عہد کیا جاچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ یمن کے صدر کی تبدیلی محض اختیارات کی منتقلی ہے اوراس سے عوام کوکوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون طیارے یمن کے جنوبی علاقوں میں دہشتگردوں کوختم کرنے کا بہانہ کرکے نہتے شہریوں پر حملے کررہے ہیں تاہم حکومت میں امریکہ کو اس جارحیت سے روکنے کی جرات نہیں ہے

install suchtv android app on google app store