اسرائیلی فوج نے دوسرے روز بھی غزہ میں فضائی کارروائی جاری رکھی ہے، جس کے نتیجے میں حماس کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا.
عینی شاہدین کے مطابق غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ جبکہ اسرائیل نے تازہ فضائی کارروائی کی تصدیق کردی ہے، گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملہ کیا تھا، جس میں حماس کے تین کارکنوں جاں بحق ہوگئے تھے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے یہ کارروائی قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی غزہ میں موجودگی تک روکے رکھی اور روانگی کے بعد دوبارہ کارروائی شروع کردی