امریکی محکمہ خارجہ: امریکہ پاک افغان سرحد پر ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد تسلیم کرتا ہے

امریکا نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد تسلیم کرتے ہیں، اس حوالے سے امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی پٹی ڈیورنڈلائن کےحوالےسےامریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اس حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکہ اس سرحدی پٹی کو اب بھی بین الاقوامی سرحد تسلیم کرتاہے۔ پاکستان اور افغانستان کےلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی نے بھی یہ بات ایک انٹرویو میں کہی تھی، جس پر افغانستان نے سخت احتجاج کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store