وہ ممالک جہاں کے قوانین آپ کو حیرت اور ہنسی دونوں میں مبتلا کر دیں گے

حیرت انگیز اور مضحکہ خیز قوانین والے ممالک فائل فوٹو حیرت انگیز اور مضحکہ خیز قوانین والے ممالک

دنیا کے مختلف ممالک میں آج بھی ایسے عجیب و غریب قوانین رائج ہیں جنہیں جان کر انسان سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ یہ کب، کیوں اور کس مقصد کے لیے بنائے گئے ہوں گے۔

یہ قوانین بعض اوقات اتنے مضحکہ خیز ہوتے ہیں کہ نہ صرف حیرت ہوتی ہے بلکہ ہنسی بھی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسے چند ممالک کی مثالیں درج ذیل ہیں:

سنگاپور

یہاں چیونگم چبانے پر پابندی ہے۔ اس کی وجہ طبی مقاصد کے علاوہ اسے عوامی مقامات پر گندگی کا باعث بھی سمجھا جاتا ہے۔

جاپان

یہاں مُٹاپے کی حد مقرر ہے۔ 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی کمر کا سائز اگر مخصوص حد سے بڑھ جائے تو کمپنی یا مقامی حکومت کو اس کیخلاف اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔

ڈومینیکن ری پبلک

اس ملک میں سرکاری طور پر کسی بچے کو نام "اسامہ بن لادن" رکھنے پر پابندی ہے۔

اٹلی (میلان)

عوامی جگہوں پر ہمیشہ مسکراتے رہنا قانوناً ضروری ہے۔ اس سے استثنا صرف جنازوں یا اسپتالوں میں ملتا ہے

آسٹریلیا (وِکٹوریا)

اتوار کے دن گلابی پینٹس پہن کر پبلک جگہ پر سیر کرنا قانونی طور پر ممنوع ہے (اگرچہ اب اس پر عمل نہیں ہوتا)۔

برطانیہ

برطانیہ میں ملکہ کے ڈاک ٹکٹ کو الٹا لگانا غداری کے زمرے میں آسکتا ہے۔

روس

روس میں گندی یا دھول بھری گاڑی چلانا قابلِ جرمانہ جرم ہے۔

امریکا (ایریزونا)

اگر کوئی گدھے کو رات کے بعد باتھ ٹب میں بٹھا دے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store