گھر سے چھپکلیاں بھگانے کے مؤثر گھریلو ٹوٹکے

  • اپ ڈیٹ:
گھر سے چھپکلیاں بھگانے کے مؤثر گھریلو ٹوٹکے فائل فوٹو گھر سے چھپکلیاں بھگانے کے مؤثر گھریلو ٹوٹکے

چھپکلیاں اگرچہ نقصان دہ نہیں ہوتیں، لیکن گھر میں ان کا نظر آنا اکثر لوگوں کو پریشان کر دیتا ہے۔ یہ دیواروں پر رینگتی ہوئی نظر آتی ہیں اور بلاوجہ خوف کا باعث بنتی ہیں۔اگرچہ انہیں گھر سے نکالنا مشکل کام ہے، لیکن کچھ آسان گھریلو نسخوں سے آپ ان سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

چھپکلیاں اگرچہ نقصان دہ نہیں ہوتیں، لیکن گھر میں ان کا نظر آنا اکثر لوگوں کو پریشان کر دیتا ہے۔ یہ دیواروں پر رینگتی ہوئی نظر آتی ہیں اور بلاوجہ خوف کا باعث بنتی ہیں۔

اگرچہ انہیں گھر سے نکالنا مشکل کام ہے، لیکن کچھ آسان گھریلو نسخوں سے آپ ان سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔چھپکلیاں کھڑکیوں، دروازوں اور باتھ روم کے وینٹس میں موجود چھوٹے سوراخوں اور دراڑوں سے گھر میں داخل ہوتی ہیں۔

ان کو روکنے کے لیے کھڑکیوں، دروازوں اور وینٹس کے سوراخوں کو پلستر سے بند کریں، دروازوں پر ربڑ کی پٹیاں اور کھڑکیوں پر جالی لگائیں تاکہ ان کی آمد روکی جا سکے۔چھپکلیاں ان جگہوں پر زیادہ آتی ہیں جہاں مچھر، مکھی اور کیڑے موجود ہوں۔

اس لیے گھر کو ہمیشہ صاف رکھیں، رات کو برتن بغیر دھوئے نہ چھوڑیں، روزانہ کچرے کی بالٹی خالی کریں اور کھانا یا بچا ہوا کھانا کھلا نہ چھوڑیں۔چھپکلیاں الماریوں، شیلفوں اور بے ترتیبی والی جگہوں میں چھپتی ہیں۔

الماریوں کے پیچھے، کونے اور شیلفوں کو اچھی طرح صاف کریں، غیر ضروری سامان ہٹا کر جگہ کو منظم کریں اور کھانے کی اشیاء مناسب ڈبوں میں رکھیں۔

کیمیائی اسپرے کے بجائے کالی مرچ یا لال مرچ کے پاؤڈر کو پانی میں ملا کر اسپرے بنائیں اور ان جگہوں پر اسپرے کریں جہاں سے چھپکلیوں کے داخل ہونے کا خدشہ ہو۔ بہتر نتائج کے لیے اسپرے کو بار بار استعمال کریں۔پیاز اور لہسن کی تیز خوشبو چھپکلیوں کو بھگانے میں مدد کرتی ہے۔

پیاز کے ٹکڑے اور لہسن کی گٹھیاں گھر کے ممکنہ داخلی راستوں پر رکھنے سے چھپکلیاں قدرتی طور پر دور رہتی ہیں۔پودینے یا یوکلپٹس جیسے خوشبودار ضروری تیل روئی میں جذب کر کے یا براہ راست ان جگہوں پر اسپرے کیا جا سکتا ہے جہاں چھپکلیاں دکھائی دیتی ہیں، اس سے وہ ان جگہوں سے دور رہتی ہیں۔

انڈوں کے چھلکوں سے پیدا ہونے والی بدبو چھپکلیوں کو گھر سے دور رکھتی ہے۔ ان چھلکوں کو دروازوں، کھڑکیوں اور کچن کے قریب رکھنے سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

کپڑوں کی الماریوں اور کیبنٹس میں موتھ بالز رکھنے سے بھی چھپکلیاں دور رہتی ہیں، تاہم یہ بچوں اور پالتو جانوروں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔

ان قدرتی اور آسان گھریلو تدابیر کو اپنا کر آپ اپنے گھر کو چھپکلیوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور انہیں دوبارہ داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store