ملک میں بارش اور برف باری، مری میں سیاحوں کا ہجوم

Snowfall Snowfall

ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاح رات کو بھی برفباری کا مزہ لینے سے باز نہیں آئے۔ ایبٹ آباد اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

مری میں اتوار کی صبح سے ہی وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جو گزشتہ رات کو تیز ہو گیا۔ برف نے ہر منظر کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ۔شدید سردی کے باوجود سیاح رات کے وقت برفباری سے محظوظ ہوتے رہے۔

جبکہ موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں مری کا رخ کر رہے ہیں۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لیے ہیں۔

ایبٹ آباد میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ،گلگت بلتستان اور ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات، ٹھنڈیانی، نتھیا گلی، ایوبیہ اور میراجانی میں برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئیں اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اشیائے خوردونوش کی قلت کے سبب مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں اب تک چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store