آج بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے باعث مختلف پروازیں منسوک کردی گئیں
شدید دھند کے باعث ایئرلائن کی دبئی سے آنے والی پرواز کراچی روانہ کردی گئی جبکہ انجی ایئر لائن کی دوحا اور کوالالمپور سے آنے والی پروازیں بھی کراچی بھیج دی گئیں پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک موٹروے پر حدنگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا
موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے اوکاڑہ تک جی ٹی روڈ پر بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ جہاں مختلف سیکشنز پر حد نگاہ 50 سے 60 میٹر ہے۔ موٹروے پولیس نے تمام سفر کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سفر کے دوران انڈیکیٹر کا استعمال کریں اور گاڑیوں کی حد رفتار بھی مناسب رکھیں ذرائع کے مطابق دھند کے باعث لاہور سے نجی ایئر لائن کی 3 پروازیں کراچی بھیج دی گئی ہیں۔