ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشنگوئی

موسم سرد اور خشک موسم سرد اور خشک

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ راولپنڈی اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو منفی دس، قلات ، گوپس ، استور منفی پانچ،،کالام منفی چار، گلگت ، ہنزہ ، کوئٹہ ،اور راولا کوٹ میں منفی دو اور دروش میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

install suchtv android app on google app store