آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بادل چھائے رہے۔ مکران، قلات، کوئٹہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہنزہ منفی نو، استور، گوپس منفی آٹھ، کالام منفی سات، سکردو، قلا ت، کوئٹہ منفی چھ، چترال، گلگت، دروش میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقاما ت پر ہلکی برفباری ہوئی۔