محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہے گا ،جبکہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں سردی کی شدت میں قدرے کمی ہوئی ہے
ملک کے بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں،گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے،،دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں،،جس سے لوگوں کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے،برف باری اور شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہیں،لیکن خوراک اور ادویات نہ ملنے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے،غذر ، استور کے بالائی پہاڑی علاقوں میں بھی گزشتہ کئی دن سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے،جبکہ کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،،پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں سردی میں قدرے کمی ہوئی ہے،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ گھنٹو ں میں کوئٹہ،قلات،کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے