ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور آبر آلود رہنے کا امکان ہے،میدانی علاقوں اور شہروں میں سردی کی لہربرقرارہے، جبکہ بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے
ملک کے بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں گلگت اور گردونواح میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،مالاکنڈ ڈویژن میں سخت سردی کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد دلفریب نظاروں سے خوب محظوظ ہورہی ہے جبکہ خشک میوہ جا،سوپ اورمچھلی جیسی گرماگرم غذاوٴں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،تاہم کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں برف باری کے باعث مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں اور شہروں میں بھی سردی کی لہربرقرارہے