بالائی پنجاب اورکشمیرمیں بارشوں کاسلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیرآب

weather updates weather updates

کشمیر سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، سمیت ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مزید بارش کاامکان ہے۔کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ، اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، گوجرانوالہ ، گجرات اوروہاڑی میں بھی بارش ہوئی ، ملکہ کو ہسا ر مر ی میں مسلسل مو سلا دھار با ر شو ں کے باعث سیاح اپنے شہروں کو واپس لوٹ رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر ، گوجرانوالہ ، لاہور ، راولپنڈی ڈویڑن اور اسلام آباد میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store