وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
اسلام آباد میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ،لاہور، ڈی جی خان، ہزارہ، پشاور، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، سبی، ژوب اور نصیر آباد میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
کل سے شروع ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث ملک بھر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، ملک میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔