راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی ،پانی قریبی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں نے رات جاگ کر گزاری ،لاہور اور کراچی میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اسلا م آباد میں ایک سو چونتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کے علاقے حب شہر اور گردونواح میں صبح سویرے بارش ہوئی۔
جس سے موسم خوشگوار اور گرمی کازور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، راول پنڈی ، اسلام آباد، گوجرانوالہ،لاہور ،ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالا کنڈ اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اسلام آباد میں ایک سو چونیتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
راول پنڈی اسی ،مظفر آباد چھپن ،کاکول پینتالیس ،گڑھی دوپٹہ پینتیس ،بالا کوٹ چودہ ،لاہورتیرہ ملی میٹر بارش ہوئی،جبکہ منگلا بارہ ،مالم جبہ ،رسال پورپانچ ،چراٹ تین ،گوجرانوالا میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔