کراچی اور گوجرانوالہ میں بارش سے موسم خوشگوار

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی اور گوجرانوالہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی میں بادل چھائے ہوئے ہیں، صبح کے وقت بعض مقامات پر بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم دلکش ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

اسلام آباد اور لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store