مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت چوبیس ڈگری سیںٹی گریڈ تک آگیا۔
جڑواں شہروں میں رات گئے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے ساری رات جاری رہا ۔۔پنجاب کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی ابر رحمت برسی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب راوپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، بالائی خیبر پختونخواہ، ہزارہ، کوہاٹ اور پشاور ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
جبکہ مالاکنڈ، ڈی آئی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔