آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنےکا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہور میں بتیس ملی میٹر جبکہ منگلہ اور جہلم میں صفر اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔

 

آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی دالبدین میں پڑی جہاں درجہ حرارت پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی، نور پور تھل، دادو اور بھکر میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store