لاہور،راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہےاسلام آباد میں آسمان پر کالی گھٹاؤں کا راج رہا اور وقفے وقفے سے برکھا رُت برستی رہی۔دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیاں ،سڑکیں اور درختوں پر ہونے والی بارش نے ہر منظر کو نکھار دیا۔
کھیوڑہ، پنڈ دادنخان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں بونداباندی جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔اندرون سندھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن سمیت مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔