محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ،ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ اور شمالی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں00ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیرآباد میں39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔