کراچی، لاہور اور لیہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے

کراچی، لاہور اور لیہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بلوچستان سے آنے والے ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے سندھ کے بالائی علاقوں اور کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب تیز بارش ہوئی۔

 

نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی۔

 

لاہور میں بھی آج صبح سے بادل چھائے ہیں۔ بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لیہ، پنگریو اور رینالہ خورد میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا۔

install suchtv android app on google app store