آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔راولپنڈی،اسلام آباد ،گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش رسالپور میں چوالیس ملی میٹر ،منگلہ اکیس، چراٹ انیس،مالام جبہ،کالول ،پشاور،گڑھی دوپٹہ سترہ ،سیالکوٹ،راولاکوٹ سولہ، کوہاٹ پندرہ، اسلام آباد راولپنڈی ،گوجرانوالہ تیرہ،گوپس گیارہ،مظفر آباد دس،دیر،بنون،کوٹلی سات،بالاکوٹ چھ۔، لاہور ،کالام پانچ،گجرات چار،استور ،سیدوشریف تین، لوئر دیر دو،گلگت اور بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام اور استور میں منفی دو ،پارا چنار میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ اور چھور میں چھیتس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔