ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے رُت ہی بدل دی ہے۔

اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم سُہانا ہوگیا، پشاور، راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں دن بھر ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہا۔ میانوالی، کندیاں، حب اور ٹانک میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

 

اندرون سندھ میں سکھر اور گرد و نواح میں ہونے والی بارش سے موسم خنک ہو گیا۔ شکارپوراور اس سے ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیرب آگئے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیاہے۔ خضدارمیں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش چترال میں تیرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، کوئٹہ ،ژوب اور قلات ڈویژن سمیت گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بادل چھائے رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store