پشاور اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پشاور میں رات کے وقت مزید ہلکی بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے۔