ملک بھر میں‌ درجہ حرارت بڑھ گیا

Weather Report Weather Report

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔ کراچی کا ٹمپریچر انتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔

ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت بڑھنے لگی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ ٹمپریچر کراچی چھور اور مٹھی میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور اور پشاور کا درجہ حرارت بھی تیس ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ۔آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ملک کے سرد ترین علاقے استور اور پارا چنار رہےجہاں درجہ حرارت بالترتیب منفی چار اور منفی دو رہے۔

install suchtv android app on google app store