ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

راولپنڈی اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم ایک بار پھر سرد کردیا۔

صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کل رات سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش جاری ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، بونیر، کوئٹہ، لاہور، شیخوپورہ سمیت گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری  نے موسم ایک بار پھر سرد کردیا۔ فیصل آباد، اوکاڑہ ، بورے والا، بھکر اور جھنگ سمیت قصور اور ڈی آئی خان میں ہونے والی موسلادھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا۔

 

ایبٹ آباد میں طوفانی بارش سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ ڈونگا گلی کے قریب لینڈ سیلائڈنگ سے ایبٹ آباد مری روڈ بند ہوگئی۔ خيبرايجنسی میں مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں ميں تغيانی آگئی۔ مانسہرہ اور چارسدہ میں بھی بادل جم کر برس رہے ہیں۔

 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store