ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم ایک بار پھر سرد کردیا۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کل رات سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش جاری ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، بونیر، کوئٹہ، لاہور، شیخوپورہ سمیت گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم ایک بار پھر سرد کردیا۔ فیصل آباد، اوکاڑہ ، بورے والا، بھکر اور جھنگ سمیت قصور اور ڈی آئی خان میں ہونے والی موسلادھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store