ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں شدت میں اضافہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں شدت میں اضافہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔

راولپنڈی، اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، بالائی پنجاب اور وسطی سندھ میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں۔ لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ بوندا باندی اور یخ بستہ ہوائوں سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

ملتان میں بھی گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

 

پاکپتن میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 

نواب شاہ اور گرد و نواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش سے شہر کی سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسلادھار بارش سے بجلی غائب اور کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا، بارش کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store